امریکہ میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

امریکہ میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکساس جو کہ امریکہ کی ریاست ہے کے ایک چرچ میں ایک دہشتگرد کی فائنگ سے چھبیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس چرچ میں اتوار کے دن عبادت ہو رہی تھی تب یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ چھیبس افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دہشتگرد کو فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس حملہ آور نے ساڑھے گیارہ بجے چرچ میں فائرنگ کی تھی۔ گورنر گریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کی فائرنگ کا بدترین واقعہ ہے۔ گورنر گریگ ایبٹ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد ابھی زخمی ہے یہ ان کیلئے بہت کرب کی گھڑی ہے۔ تازہ تصاویر اور ویڈیو سے پتہ چل رہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس علاقے کو گھیرے میں لے کر تفشیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *