The defense minister had to resign?

برطانوی وزیر دفاع نے ایسا کیا کر دیا جس کی وجہ سے وزیردفاع کو مستعفیٰ ہونا پڑا؟




لندن (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک برطانوی صحافی خاتون نے برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس الزام کی وجہ سے وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے وزیر دفاع نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ایک خط لکھا ہے جس میں صحافی خاتون کے ساتھ ہراسگی کے سکینڈل کے بارے میں تذکرہ ہوا ہے۔ فالن نے اس خط میں مزید کہا ہے کہ مجھے پھسانے کیلئے میرے خلاف سازش کی گئی ہے۔ ہراسگی کی شرمناک بات پھیلائی گئی ہے۔ فالن نے مزید کہا کہ ہاں مسلح افواج کے حوالے سے میرا کردار کوئی مثالی نہیں تھا۔ فالکن نے کہا کہ پارلیمنٹ کا نمائندہ ہونے کے باعث میں اپنے کیس کو فولو کروں گا مگر میں وزیر دفاع کے عہدے پراب خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اس لئے میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔ وزیراعظم تھریسامے نے فالن کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔ انکی خدمات پر فالن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ مائیکل فالن پر الزام ہے کہ انہوں نے سنہ 2002 میں ایک صحافی خاتون کی گردن کو ہاتھ سے پکڑا لیکن مائیکل فالن کے گردن پر ہاتھ رکھنے کے عمل کو جنسی ہراساں کرنے کے نظریہ سے لیا گیا تھا لیکن اس واقعہ کے بارے میں کوئی کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *