سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا پوسٹر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ سلو بھائی کو چاہنے والے ان کی نئی فلم کا انتظار بڑی بے صبری سے کر رہے تھے۔ کچھ دن پہلے اداکار سلمان خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں سلمان خان اور کترینہ ہدایت کارعلی عباس ظفر کے ساتھ بڑے اچھے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ کی تصویریں سب سے پہلے ترن آدارش نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اس فلم کی شوٹنگ ابوظہبی، مراکش، یونان اور آسٹریا میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے ہدایت کارعلی عباس ظفر نے کہا ہے کہ فلم ایک تھا ٹائیگر اچھے مقامات پر شوٹ کی گئی تھیں اور اس فلم کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔ لوگوں کی پسند کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس فلم کے سیکوئل کے لئے چار ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس فلم میں بہت خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے گے۔ ایک تھا ٹائیگر فلم دوہزار بارہ میں ریلیز کی گئی تھی اور اس فلم کے ہدایت کار کبیر خان تھے لیکن ٹائیگر زندہ ہے میں علی عباس ظفر ہدایت کاری خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہ فلم بائیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *