mohsin hassan joins pti

پاکستان کے مشہور کرکٹر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حیرت انگیز انکشاف




کراچی(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عظیم پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب اپنی خدمات پاکستان تحریک انصاف کیلئے صرف کروں گا۔ محسن حسن نے ایک انٹر ویو دیتے ہو ئے کہا ہے کہ جب بھی پی ٹی آئی کو میری خدمات کی ضرورت ہوئی تو میں حاضر ہو جائوں گا اور اپنی خدمات فراہم کروں گا اور میں اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ سمجھتا ہوں۔ محسن حسن خان نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اور میں مل کر کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے کام کریں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *