hassan and hussain nawaz property case

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیٹوں کے خلاف احتساب عدالت نے ایک بڑا فیصلہ سنا دیا۔ حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف عدالت نے ان کی جائیداد کو قرق کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔حسن حسین کے کتنے اور کہاں کہاں اثاثے ہیں اس کی رپورٹ نیب نے  عدالت میں جمع کروادی ہے۔ نیب کی اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں حصص ہیں۔ اسی سلسلے میں عدالت نے ایس ای سی پی کو حسن اور حسین نوازکے حصص کو قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے اور احتساب عدالت نے اس کیس پر اگلی کاروائی کی تاریخ چودہ نومبر رکھی ہے۔

میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم احتساب عدالت نے منگل کو جاری کیا تھا۔ حسن اور حسین نواز تینوں ریفرنسز میں تشریف نہیں لائے اس لئے ان دونوں کو  مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ نیب نے تمام اداروں کو خطوط لکھے تھے جس کے بعد ایس ای سی پی نے حسن اور حسین نواز کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ نیب کو دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *