mixture of honey and walnut

شہد اور اخروٹ کو مکس کر کے استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟حیرت انگیز انکشاف




اسلا م آباد(آن لائن اردو نیوز) اگر شہد اور اخروٹ کا اکٹھا استعمال کیا جائے تو ہم کئی موئذی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں شہد کی خوبیوں کے بارے میں تو آپ کو پتہ ہی ہو گا اور اس طرح اخروٹ کے فوائد سے بھی آپ لوگ واقف ہوں گے لیکن آپ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہو گا۔ اگر اخروٹ اور شہد کا اکٹھا استعمال کیا جائے تو اس کے کیا کیا فائدے ہیں ان دونوں اشیا کو ملا کر استعمال کرنے سے آپ کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ان دونوں اشیاءکو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز،پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔ اسے مکس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آدھا کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس لیموں کا رس بھی ملا لیں۔ پھر اس مکسچر کا اک دن میں تین مرتبہ ایک چمچ استعمال کریں اس سے آپ کی یاداشت بھی مظبوط ہوگی  بلدپریشر ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے تو وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا خالی یہ  ہی نہیں اس کے علاوہ اخروٹ اور شہد کے اکٹھے استعمال میں کئی بیماریوں کا علاج رکھا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *