maryam nawaz protocol

امریکی صحافی خاتون مریم نواز کا پروٹوکول دیکھ کر ہکہ بکہ رہ گئیں




اسلام آباد(آن لاین اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معروف اینکر محمد مالک نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیو یارک ٹائمز جو کہ امریکی اخبار کا نام ہے کو حقیقت چھاپنے پرایک وزیر نے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی۔جب اس امریکی اخبار نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی بات کی   تو اخبار کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جانے لگا۔ اس پروگرام میں محمد مالک نے مزید کہا کہ نیو یارک ٹائمز کی ایک امریکی صحافی خاتون جس نے مریم نواز کا انٹریو لیا ہے نے بتایا ہے کہ انہوں نے مریم نواز سے انٹرویو رائیونڈ میں جاتی امرا میں لیا۔ امریکی صحافی خاتون نے کہا کہ یہ سات سو ایکڑ کے رقبہ پر مشتمل ایک فارم ہائوس تھا جس میں کئی قیمتی مور اور ہرنیں گھوم رہی تھیں۔ اور مریم نواز کے ہاتھ میں ایک ڈیجیٹل تسبیح تھی جسے قیمتی ہیروں اور جواہرات سے بنایا گیا تھا ۔جب یہ چیزیں نیویارک ٹائمز کی خاتون صحافی نے اپنی رپورٹ میں بیان کی  تو ایک وفاقی وزیر نے اس امریکی صحافی خاتون کو فون کر کے ان کے ساتھ بڑی بدتمیزی سے بات کی اور خاتون کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی دھمکی بھی دی۔ جب اس وفاقی وزیر کو یہ بتایا گیا کہ یہ تمام چیزیں ریکارڈ پر ہیں اور ٹیپ میں محفوظ ہیں تو پھر وہ بھی پیچھے ہٹ گئے۔ نیو یارک ٹائمز انٹرویو کی وجہ سے   مریم نواز تاحال خبروں کی زینت بن رہی ہیں ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *