bulb in belly of patient

سعودی ڈاکٹروں نے 21 سالہ نوجوان کے پیٹ میں ایسی کیا چیز نکالی،جسے دیکھ کر سب حیرت زدہ ہو گئے




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے مشہور شہر الاحسا میں ایک ایشیائی شخص کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے بلب نکالا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ایشیائی نوجوان شخص کی عمر 21 سال ہے اور اور یہ بلب اس کے پیٹ میں ۱۱ سالوں سے موجود تھا۔یہ آپریشن شہزادہ سعود بن جلوی ہسپتال میں کیا گیا۔جب اس شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو اسے متلی اور بخار کا مسئلہ تھا جب ڈاکٹروں نے اس مریض کا طبی معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیٹ میں کوئی عجیب سی شے موجود ہے۔ڈاکٹروں نے اس مریض کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا تاکہ اس عجیب سی شے کو جو کہ بلب تھا آپریشن کی مدد سے نکالا جا سکے۔آپریشن میں اس کےپیٹ کی اچھی طرح صفائی کرنے کے بعد اس مریض کی آنتوں کو ایک سپیشل آلے سے بند کر دیا گیا تاکہ مریض کو آگے چل کر کوئی مسئلہ نہ ہو۔ایشیائی مریض نے بتایا کہ اس نے یہ بلب ۱۰ سال پہلے اپنے اندر نگل لیا تھا اس آپریشن میں ۹ افراد شریک تھے اور یہ آپریشن سوا گھنٹے تک جاری رہا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *