ayesha gulalai

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا، حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ جب میں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین و بانی عمران خان سے ان کے کہے ہوئے رشتے کو تسلیم کرنے سے انکار دیا تو عمران خان نے مجھے بڑے ہی واحیات اور بےہودہ قسم کے میسج کرنا شروع کر دیئے۔ اس سے قبل عائشہ گلا لئی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان نے مجھے فون کرکے میری جان لینےکی دھمکی دی تھی۔ مجھے سے پیسے بھی مانگے تھے یہ واقعہ میری پریس کانفرنس کرنے سے کچھ وقت پہلے کا ہے۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ ایک بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب عمران خان کے جلسے ہوتے ہیں، ریلیاں اور دھرنا ہوتے ہیں تو اس میں ناچ گانا ہوتا ہے۔ لیکن وہاں پرایک پٹاخہ بھی نہیں چلتا درحقیقت عمران خان جذبات میں ڈوبے ہوئے ایک انسان ہیں کبھی وہ پی ٹی آئی پر حملہ کر دیتے ہیں اور کبھی عورتوں کے خلاف غلط زبان کا استعمال کرتے ہیں جیسا کہ میری بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا گیا۔ بعد میں کہتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا اور مکر جاتے ہیں۔

عائشہ گلا لئی کا کہناتھا کہ ہماری فوج جس طرح ملک و قوم کے لئے دہشتگردی کیخلاف مثبت کردار ادا کررہی ہے ہمیں اس کردار کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس فوج میں ہمارے بیٹے بھائی ہیں۔ لیکن عمران خان کبھی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں اورکبھی کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے۔ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فوج پوری قوم کی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *