عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا۔حیرت انگیز انکشاف اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز)پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ جب میں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین و بانی عمران خان سے ان کے کہے ہوئے رشتے کو تسلیم کرنے سے انکار دیا تو عمران خان نے مجھے بڑے ہی واحیات اور بےہودہ قسم کے میسج کرنا شروع کر دیئے ۔اس سے قبل عائشہ گلا لئی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان نے مجھے فون کر کے میری جان لینے کی دھمکی دی تھی اور مجھے سے پیسے بھی مانگے تھے اور یہ واقعہ میری پریس کانفرنس کرنے سے کچھ وقت پہلے کا ہے۔عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ ایک بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جب عمران خان کے جلسے ہوتے ہیں ،ریلیاں اور دھرنا ہوتا ہے تو اس میں ناچ گانا ہوتا ہے لیکن وہاں پر ایک پٹاخہ بھی نہیں چلتا درحقیقت عمران خان جذبات میں ڈوبے ہوئے ایک انسان ہیں کبھی وہ پی ٹی آئی پر حملہ کر دیتے ہیں اور کبھی عورتوں کے خلاف غلط زبان کا استعمال کرتے ہیں جیسا کہ میری بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا گیا اور بعد میں کہتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا اور مکر جاتے ہیں۔عائشہ گلا لئی کا کہناتھا کہ ہماری فوج جس طرح ملک و قوم کے لئے دہشتگردی کیخلاف مثبت کردار ادا کررہی ہے ہمیں اس کردار کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس فوج میں ہمارے بیٹے بھائی ہیں لیکن عمران خان کبھی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں اورکبھی کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فوج پوری قوم کی ہے۔ Click here to Reply or Forward

مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی ن لیگ کو چھوڑنے والے ہیں، حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی ن لیگ کو چھوڑنے والے ہیں، حیرت انگیز انکشاف۔ ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساٹھ افراد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ شیخ رشید نےموجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ڈوبتی کشتی ہر کوئی چھوڑ دیتا ہے۔ ان میں سے ایک شاہد خاقان عباسی بھی ہے۔ شیخ رشید نے مزید عابد شیرعلی اور سعد رفیق کو بھی پر تولنے والا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی پارٹی کے ساٹھ افراد استعفیٰ دینے والے ہیں اور ان افراد کی لسٹ میری جیب میں ہے شیخ رشید نے کرپشن کیحوالے سےاسحاق ڈار کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار بھی بہت جلد لپیٹ میں آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاہد خاقان، عابد شیدعلی اور سعد رفیق کو مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ نہیں دیکھ رہے۔ شیخ رشید نےآخرمیں کہا کہ مریم نواز کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گی کہ شہباز شریف پارٹی کی صدارت سنبھالیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *