معروف و مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ آخر وجہ کیا بنی؟

معروف و مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ آخر وجہ کیا بنی؟




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ذرائع کے مطابق معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے کہا کہ میں نے سنیل گروور سے لڑائی کرنے کے بعد خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد کپل شرما کے ستارے گردش میں ہیں جسے کپل شرما نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔ کپل شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم فرنگی کی ایڈورٹائزمنٹ کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنیل گروور سے جھگڑا کرنے کے بعد میں بہت ہی پریشان ہوں اور بہت اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔ میرے ٹی وی شو کی مقبولیت بھی کم ہونے لگی ہیں۔ اس واقعہ نے مجھے شدید ڈپریشن میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے سمندر کنارے ایک تنہا اپارٹمنٹ میں رہنے کا مشورہ دیا تاکہ میں مجھے کچھ ذہنی سکون حاصل ہو میں نے دوست کے مشورے پر عمل کیا اور سمندر کنارے ایک اپارٹمنٹ میں اکیلا رہنے لگا لیکن میری پریشانی کم نہیں ہوئی اور اسی دوران میں نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *