بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ریتھک روشن ایک دفعہ سینما گھروں کی زینت بنے گے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ریتھک روشن ایک دفعہ پھر سینما گھروں کی زینت بنے گے




دبئی (آن لائن اردو نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف و مشہور اداکار دفعہ پھر سینما گھروں کی زینت بنے گے اور سپر ہیرو کا کردار ادا کرے گے۔ کرش تھری کے بعد اب ریتھک روشن کرش فور میں اپنے جلوے بکھیرے گے اور کرش فور کی شوٹنگ2018میں شروع کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سائنس فکشن فلم کرش فور کی شوٹنگ 2018ء میں شروع کی جائے گی جبکہ یہ فلم 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔ ریتھک روشن کی فلم کرش فور کے ڈائرئکٹر ریتھک روشن کے والد راکیش روشن ہے۔ کرش کی گزشتہ تین فلموں کی طرح کرش فور میں بھی ریتھک روشن سپرایکشن ہیرو کےمرکزی کردارمیں نظر آئیں گے، لیکن اس فلم کیلئے ابھی ہیروئن کو نہیں چنا گیامیڈیا رپورٹس کے مطابق کرش کے نئے سلسلے کے لئے کترینہ کیف کے انتخاب کی خبریں گردش میں تھی لیکن بالی ووڈ کی بار بی ڈول نے اس طرح کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ سپر ہیرو ریتھک روشن آج کل اپنی نئی فلم ’ سپر 30‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،بائیو پک میں وہ ریاضی دان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *