معروف باکسر عامر خان کی بیوی کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ دبئی( آن لائن اردو نیوز)مانچسٹر کے معروف و مشہور باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی ایک نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سنیپ چیٹ پر مانچسٹر میں ہوئی ایک تقریب جس میں فریال مخدوم نے شرکت کی تھی اپنی تصویر لگائی ہے میں وہ اپنے حمل کی نشاندہی کرتی نظر آ رہی ہے اور اس تصویر کے نیچے فریال مخدوم نے لکھا ہے کہ میں ایشین میڈیا ایوارڈ میں موجود ہوں۔فریال مخدوم اور عامر خان کی شادی کو چار سال ہو گئے ہیں لیکن ان دونوں کی شادی شدہ زندگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب اس جوڑی نے ایک دوسرے پر بیوفائی کے الزامات لگائے اور عامر خان نے فریال مخدوم سے طلاق لینے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور فریال مخدوم نے عامر خان کو کہہ دیا ہے کہ اگرتم طلاق لینے کے لیے عدالت گئے تو وہ ان دونوں کی بیٹی لامائش کو لیکر نیویارک چلی جائیں گی۔

خواتین کی عزت کو برطانیہ کے پارلیمنٹ میں خطرہ۔ افسوس ناک انکشاف




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں خواتین ارکان اور ملازمین کو درندگی کا نشانہ بنانے کا سکینڈل منظرِ عام پر آچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے ان درندوں کے نام سامنے آگئے تو انہیں استعفیٰ دینا پڑ سکتا ہے اور اس مقصد کیلئے پارلیمنٹ کی خواتین کیلئے ایک واٹس گروپ بنا دیا گیا ہے پارلیمنٹ کے علاوہ بھی کئی دوسروں شعبوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے اسکینڈلز سامنے آئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی خواتین کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل کے بعد وہ پارلیمنٹ کے مرد حضرت سے لفٹ لینے یا ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سفر کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برطانوی پارلمینٹ میں بڑی عمر کے مرد حضرات اور نوجوانوں نے بھی خواتین کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔ ان افراد کی ایک فہرست بنائی جائے گی اور اس میں ایم پی کا نام جلد ہی سامنے لایا جائے گا اور اس مرحلے کے بعد کئی پارلینٹ کے ارکان کو مستعفیٰ ہونا پڑ ے گا۔ اسی مقصد کیلئے خواتین کا ایک واٹس گروپ بنایا گیا ہے، خواتین ممبرانِ پارلیمنٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے برطانوی پارلیمنٹ نے 24 گھنٹے خفیہ ہیلپ لائن سروس بھی شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *