اگلا وزیرِ اعظم کون ہو گا مریم نواز نے دبنگ اعلان کر دیا

اگلا وزیرِ اعظم کون ہو گا مریم نواز نے دبنگ اعلان کر دیا




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے ایک امریکی اخبار کو اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جتنے بھی مقدمے دائر کیے گئے ہیں وہ بس سیاسی بنیادوں پر دائر کئے گئے ہیں جو کہ انتقامی کاروائیوں کا ایک حربہ ہیں۔ میں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اپنے چچا شہباز شریف کو چاہتی ہوں اور شہباز شریف میرے ہیرو ہیں۔پارٹی اور خاندانی اختلافات بے بنیاد ہیں۔ میرے دادا نے مجھے خاندانی کاموں میں ایک اہم مقام دیا اور اس کے بعد میرے والد میاں نواز شریف نے بھی میری سیاسی قابلیت کو سراہا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ ان اے حلقہ ۱۲۰ کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ ۲۰۱۸ کے انتخابات میں لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہو نگے۔

انٹرویو میں خاندانی اختلافات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات کی سب باتیں بے بنیاد ہیں اور شریف خاندان اقدار پربہت فخر محسوس کرتا ہے۔ وزارتِ عظمیٰ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف میرے ہیرو ہیں اور وزارتِ عظمیٰ کے حوالے سے سب سے زیادہ اہلیت کے عناصر رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کیلئے کوئی کسی قسم کی کھینچا تانی نہیں ہو رہی یہ باتیں بے بنیاد ہیں۔ میرے خاندان کا فیصلہ تھا میں پارٹی سنبھالوں۔ ہم نے جیلیں، نااہلی، نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے۔ لیکن میرے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کل مقدرمیں کیا ہومگر قریبی افراد کہتے ہیں سیاست میں میرا اہم کردارہےاور مجھے عوام میں جانا ہے۔ سیاست اور گھریلو امور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی چھوٹی سی عمر میں شادی ہوگئی تھی۔ لیکن اب سوچتی ہوں کہ اچھا ہی ہوا کہ میری شادی چھوٹی سی عمر میں ہو گئی تھی۔ اپنا سارا ٹائم بچوں پر صرف کرتی تھیں اور اب بچے بڑے ہو چکے ہیں اور اب میرے پاس اپنے کام کیلئے زیادہ وقت ہےاگربچے چھوٹے ہوتے تو ایسا نہ کر پاتی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *