شیمپو میں نمک ملانے سے کیا ہوتا ہے؟؟ حیرت انگیز انکشاف

شیمپو میں نمک ملانے سے کیا ہوتا ہے؟؟ حیرت انگیز انکشاف




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) نمک کو ہرگھر کی ضرورت ہے اور روزمرہ زندگی میں اس کو بڑا اہم سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پراسکا استعمال کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ کھانوں کیلئے تو نمک ضروری تو ہوتا ہی ہے لیکن کھانے کے ساتھ ساتھ نمک آپ کی جلد اور بالوں کیلئے نہایت مفید ہے اور نمک کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے بالوں اور اپنی جلد کو ملائم اور نرم بنا سکتے ہیں۔ اگرآپ کے بال دھونے کے ایک دن بعد ہی آئلی صورت اختیا کر لیتے ہیں کہ تو آپ کے بالوں کیلئے نمک بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کام کو سرانجام پہنچانے کیلئے اپنے شیمپو میں دو یا تین چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لے اور پھر اس شیمپو کو روزمرہ شیمپو کی طرح استعمال کرے۔ اس نسخے کے چند دنوں کے استعمال سے آپ اپنے بالوں میں فرق محسوس کرے گے۔ آپکے سر سے خشکی اور سکری کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

اسکا طریقہ کاریہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کر لے اور پھر شیمپو بالوں پر لگا کر دس منٹ اچھی طرح بالوں پر لگائے۔ اسکے بعد اپنے بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں۔ خشکی اور سکری ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نمک بالوں کو لمبا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک دفعہ اس شیمپو کو دھونے کے بعد اپنے گیلے بالوں پر خالی نمک چھڑے اور دس سے پندرہ منٹ کی مساج کے بعد بالوں کو دوبارہ دھولیں اگرآپ یہ کام مہینے میں دو دفعہ کرے تو آپ خود اپنے بالوں میں فرق محسوس کرے گے۔ نمک کھانوں اور بالوں کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کیلئے بھی کافی موئثر ہے۔ نمک کے ذریعے آپ اسکرب بنا سکتے ہیں۔ یہ اسکرب بنانے کیلئے آپ کو نمک اور ناریل کے تیل کے دو چمچوں کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے ایک پیسٹ بنانا ہو گا۔ اس پیسٹ کے بن جانے کے بعد آپ کو اس پیسٹ سے اپنی جلد ہر مساج کر نا ہوگی۔ یہ پیسٹ آپ کے سکن میں موجود ڈیڈ سیلز کو ختم کرے گا اور آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنا دے گا۔ جلد کو خوبصورت، نرم وملائم بنانے کیلئے آپ چار چمچے شہد اور دو چمچے نمک کے اچھی طرح مکس کر کے آنکھوں کے سوا اپنی جلد دس سے پندرہ منٹ کیلئے لگا لے اور نیم گرم پانی سے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لے اس سے جلد ہی بہت ہی نرم و ملائم ہو جائے گی یہ آپ کی جلد کو گہرائی سے صاف کرے گا اور آپ کی جلد کو صا وشفاف بنا دے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *