Auction Stein auction $ 15 million in auction

آئن سٹائن کی ایک تحریر15لاکھ ڈالر میں نیلام۔ حیرت انگیز انکشاف




xدبئی( آن لائن اردو نیوز) آئن سٹائن کی ایک تحریر15لاکھ ڈالر میں نیلام۔ حیرت انگیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق البرٹ آئن اسٹائن جو کہ ایک معروف سائنسدان تھے کی لکھی ہوئی ایک تحریر 15لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے زندگی میں خوش رہنے کا راز بیان کیا ہے۔ یہ تحریر مقبوضہ بیت المقدس کے معروف و مشہور ونرز نیلام گھر میں پیش کی گئی جسے معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن نے 1922میں جاپان کے دوران ایک ویٹر کو لکھ کر دی تھی اور اس پر اپنے دستخط بھی کئے تھے۔ البرٹ آئن اسٹائن نے یہ تحریر جرمن زبان میں لکھی تھی اور اس تحریر میں آئن اسٹائن نے سادگی اور خوشی کا فلسفہ بیان کیا تھا۔ البرٹ آئن اسٹائن اس تحریر میں لکھا تھا کہ کامیابیوں کی تلاش میں وہ مزا نہیں کہ جو کہ ایک پر سکون اور سادہ زندگی میں ہے۔ اس نیلامی سے قبل ماہرین کا اندازہ تھا کہ یہ تحریر زیادہ سےزیادہ 5 سے 8 ہزار ڈالر تک فروخت ہو گی۔ لیکن ایک قدر دان نے اس تحریر کو 15 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں خریدلیا۔ نیلام گھر کے سی ای او نے اس تحریر کو خریدنے والے کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن اتنا بتایا ہے کہ تحریر خریدنے والا یورپ کا رہائشی ہے وہ اس تحریر کو خرید کر بہت زیادہ خوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق2015 میں بھی آئن اسٹائن کے 27 خطوط 4لاکھ 20 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے لیکن اس مرتبہ صرف ایک ہی تحریر 15 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *