ریحام خان نے ایسی خواہش کا اظہار کردیا جس سےعمران خان کی پریشانیاں بڑھ گئیں

ریحام خان نے ایسی خواہش کا اظہار کردیا جس سےعمران خان کی پریشانیاں بڑھ گئیں




لاہور (آن لائن اردو نیوز) ریحام خان نے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا جس سےعمران خان کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ریحام خان نے آئندہ الیکشن انتخابات میں شمولیت کیلئےمسلم لیگ ن سےرابطہ کیا ہے۔ عمران خان سےطلاق کے بعد ریحام خان اب سیاست میں آرہی ہیں اور ریحام خان نے ایبٹ آباد کے حلقے این اے سترہ سے الیکشن لڑنے کیلئے مسلم لیگ ن سے رابطہ بنایا ہوا ہے۔ ریحام خان کا تعلق مانسہرہ کے ایک علاقے بفہ سے ہے اور ریحام خان نے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مانسہرہ کے دورے کئے ہیں۔ جہاں پرانہوں نے محسوس کیا کہ یہاں سردار یوسف ایک مظبوط گروپ ہے اور یہاں میری شکست کے امکان زیادہ ہے اس لئے ریحام خان نے ہری پور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی سلسلے میں ریحام خان نے ہری پور کے ایم این اے بابر نواز خان سے ملاقات بھی کی ہے۔ لیکن ہری پور کےایم این اے بابر نواز خان سے ایک لمبی سیاسی مشاورت کرنے کے بعد ریحام خان نے ہری پور سے بھی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ان دوروں کے دوران ریحام خان نے حلقہ پی کے چھیالیس کے گاؤں کونٹالی میں ایک ترقیاتی منصوبہ شروع کیا ہے اور اس منصوبے پر دن رات بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے ریحام خان تناول کے دورے بھی کررہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان نے آئندہ الیکشن انتخابات میں ایبٹ آباد اور سوات سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگر ریحام خان ایبٹ آباد کے شہری حلقہ پی کے چوالیس سے الیکشن لڑے تو ان کی الیکشن میں کامیابی کے کافی امکانات ہیں۔ لیکن ایبٹ آباد کے دیہاتوں میں کامیابی حاصل کرنا ریحام خان کیلئے نا ممکن ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *