ماہرہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی

ماہرہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی




ِلاہور(آن لائن اردو نیوز) ماہرہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف ومشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے تو پوری دنیا میں ہیں۔ سوشل میڈیا پرماہرہ خان کا ایک میزین کیلئے لیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوا ہے۔ جس سے وہ ایک دفعہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کی وجہ سے ماہرہ خان کو تو شہرت ملی ہی تھی لیکن اسکے ساتھ ہی رنبیر کپور کے ساتھ متنازے تصاویر کے وائرل ہونے کے سبب ماہرہ خان پاکستان اور بھارتی میڈیا پر چھا گئیں تھیں۔ میگزین کے لئے گئے اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سنہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جس سے ماہرہ خان کی خوبصورتی میں اور بھی چار چاند لگ گئے تھے۔ پاکستانی معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان آج کل اپنی نئی فلم ورنہ کی ایڈورٹائسمنٹ میں مصروف ہے جو اگلے مہینے ریلیز کر دی جائے گی میگیزین کے اس فوٹوشوٹ پر شائقین نے ماہرہ خان کو بے حد سراہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *