What is going on in Pakistan in the next 48 hours?

اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پر کیا قیامت ٹوٹنے جا رہی ہے۔ تشویشناک خبر




لاہور (آن لائن اردو نیوز) اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پر کیا قیامت ٹوٹنے جا رہی ہے۔ تشویشناک خبر۔ تفصیلات کے مطابق فلکیات کے ماہرین نے ایک تشویشناک وارننگ جاری کر دی ہےکہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں فضائی غلاف سے مصنوعی سیارے کا ایک بڑا ملبہ ٹکرا جائے گا اور اس سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔ صومالیا، یمن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ پاکستان، ہندوستان اور افغانستان اس تباہی کا شکار بن سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ میں پیغام دیا ہےکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فضائی غلاف سے مصنوعی سیارے کا ملبہ ٹکرا جائے گا اور دوسری طرف عمان میں فلکیات کے عالمی مرکز کے ڈائریکٹرمحمد شوکت عودہ نے نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مصنوعی سیارے کا یہ ملبہ سوموار کو گر جائے لیکن کہاں اور کس وقت گرے گا اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

محمد شوکت عودہ نے یہ بھی کہا ہے کہ مصنوعی سیارے کا ملبہ گرینچ ٹائم کے مطابق 10 بجکر5 منٹ پر گرے گا۔ ضروری نہیں کہ اس وقت پر ہی مصنوعی ملبہ گرے وقت آگے پیچھے بھی ہو سکتا ہے اور یہ ملبہ امریکا کے مغرب میں گرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرخ اور سبز لائنوں کے ذریعے نشاندہی کر لی گئی ہے کہ کہاں کہاں مصنوعی سیارے کا ملبہ گر سکتا ہے ان لائنوں کے مطابق صومالیا، یمن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے علاوہ پاکستان ، ہندوستان اور افغانستان اس ملبے کی زد میں آسکتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *