شہباز اور نثار کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ہنگامہ خیز خبر

شہباز اور نثار کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ہنگامہ خیز خبر




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع کے مطابق کل نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی دوستوں سے رابطے کرے گے اور اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرے گے۔ عمرہ کی ادائیگی اور کلثوم نواز سے ملنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے لندن سے سیدھا پاکستان آنا تھا لیکن سعودی دوستوں سے رابطے کی وجہ سے انہوں نے اپنا شیڈول چینچ کر لیا اب نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان آئیں گے اور نیب ریفرینسز میں اگلی پیشی پر عدالت میں پیش ہو گے۔ نواز شریف نے اپنی خاندانی بگاڑ اور سیاست کے اچھے حالات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان آنے کے بجائے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ جدہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔

دوسری طرف پاکستان کے صحافیوں میں یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں راحیل شریف سے ملاقات کر کے رابطہ کیا ہے تاکہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات کو معمول پر لایا جا سکے۔ کل مریم نواز میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے بارے میں بڑا حیران کن بیان دیا تھا مریم نواز نے پاک فوج کو وطن کا محافظ قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔ نواز شریف کی سعودی عرب روانگی اور شہباز شریف کی مریم نواز سےملاقات کی وجہ معاملات کچھ بہتر ہوئے ہیں اور چوہدری نثار اور شہباز شریف فوج اور عدلیہ کے ٹکراؤ کو روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اب صرف معاملات طے ہونا باقی ہیں جس کیلئے اعتماد سازی کیلئے حالات کو معمول پر لانے کیلئے بیانات دئیے جا رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *