Famous Indian actors died

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں




دبئی (آن لائن اخبار) گذشتہ روز معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آر پار اور سی آئی ڈی سے شہرت کی بلندیاں حاصل کرنے والی معروف بھارتی فلمسٹار شکیلہ گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس دنیا فانی کو خیر اباد کہہ گئیں۔ مزید یہ کہ اداکارہ شکیلہ نے 82 سال عمر پائی۔ انکی وفات کی خبر انکے بھانجے ناصر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک بذریعہ پوسٹ دی۔

ناصر خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اپنی عمر کی وجہ سے وہ گُردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اور حالیہ دنوں میں انہیں دل کا مرض لاحق ہوا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ اداکارہ شکیلہ کو آج صبح ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

Famous Indian actors died Facebook post




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *