Virat Kohli did not get his team even for the first time by making a century

ویرات کوہلی پہلی دفعہ سینچری بنا کر بھی اپنی ٹیم کو جتوا نہ پائے




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ویرات کوہلی پہلی دفعہ سینچری بنا کر بھی اپنی ٹیم کو جتوا نہ پائے۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں نے اپنی زندگی کی ۳۱ویں سینچری اپنے۲۰۰ویں ون ڈے میچ میں بنائی اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ویرات کوہلی کی سینچری ہونے کے باوجود بھی بھارتی کرکٹ ٹیم فتح حاصل نہیں کر سکی۔ ممبئی کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا اور ٹاس جیت کر ۲۸۰ رنز کا ہدف دیااور پہلے اوور میں ہی نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں کا نقصان پہنچایا۔ ویرات کوہلی نے ۱۲۵ بالز میں ۲ چھکے اور ۹ چھکے مارے اور ۱۲۱ رنز بنا کر اس میچ کو یاد گار بنا دیا۔ اٹھائیس سالہ دائیں ہاتھ پہ کھیلنے والے ویرات کوہلی کی یہ اکتیسویں سینچری تھی اور کپتان کے طور پر ون ڈے میچز میں نویں سینچری تھی۔ ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ ۲ جولائی ۲۰۱۳ کو سبائنا پارک کنگسٹن جمیکا میں کھیلا تھا۔ ممبئی میں ویرات کوہلی نے بطور کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف 41واں میچ کھیلا جبکہ کوہلی کے کیرئیر میں یہ پہلا ون ڈے تھا۔ جس میں وہ بطور کپتان سنچری بنا کر بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکےاس سے پہلے جس میچ میں ویرات کوہلی نے کپتان کی حیثیت سے سینچری کی ہے اس میں بھارتی ٹیم کو فتح ہی ملی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *