اجے دیوگن عامرخان سے جیت گئے

اجے دیوگن عامرخان سے جیت گئے




دبئی(آن لائن اردو نیوز) اجے دیوگن عامرخان سے جیت گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ باکس آفس پر عامر خان کو اجے دیوگن کے مقابلے میں شکست ہوئی ہے۔ عامر خان کی نئی فلم سیکرٹ سپراسٹار اوراجے دیوگن کی نئی فلم گول مال کی چوتھی سیریز کا باکس آفس میں زبردست ٹکراؤ ہوا ہے۔ گول مال اگین اس جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی اور گول مال اگین نے دو دن میں ۵۸ کروڑ انڈین روپوں کا بزنس کیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار جمعرات کو ریلیز کی گئی تھی۔ لیکن سیکرٹ سپر اسٹار نے تین دن میں بس ۷۵۔۲۲ کروڑ انڈین روپوں کا بزنس کیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے باکس آفس کے اعداد و شمار شیئر کرنے والے ترن ادریش نے دونوں فلموں کے باکس آفس کے رزلٹ ٹوئیٹر پر شیئر کیے ہیں۔ گول مال میں اگین میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں میں اجے دیوگن، توشار کپور، ارشد وارثی، پرینیتی چوپڑا شامل ہیں اور اس فلم نے پہلے دن تیس کروڑ کا بزنس کیا اور دوسرے روز یعنی ہفتہ کو اٹھائیس کروڑ کا بزنس کیا گول مال کی پہلی تین سیریز کے مقابلے میں یہ فلم الگ تھی اس فلم میں اس دوسرے سے الجھنے، لڑنے اور جنات و آتماؤں کا منظر دکھایا گیا ہے۔ گول مال کے مقابلے میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں عامر خان کے ساتھ زائرہ وسیم نے کام کیا ہے اور اس فلم نے پہلے دن ۸۔۴ کروڑ کا بزنس کیا، دوسرے دن ۳۰۔۹کروڑ کمائے اور تیسرے دن ۶۵۔۸ روپے کا بزنس کیا۔ سیکرٹ سپر اسٹار کی کہانی ایک کم عمر مسلمان لڑکی کے گلوکارہ بننے کے گرد گھومتی ہے۔ جسکے والد کو یہ بالکل پسند نہیں ہوتا کہ اس کی بیٹی سنگر بنے لیکن اس کی والدہ اسے سپورٹ دیتی ہے۔ گول مال اگین نے بیرون ملک بھی پندرہ کروڑ روپے کمائے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 73 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *