نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کی بجائے کون سے ملک چلے گئے۔ حیرت انگیز انکشاف

نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کی بجائے کون سے ملک چلے گئے۔ حیرت انگیز انکشاف




لاہور(آن لائن اردو نیوز) نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کی بجائے کون سے ملک چلے گئے۔ حیرت انگیز انکشاف۔ پاکستان کے گزشتہ وزیرِاعظم میاں نواز شریف صاحب اپنے اوپر نیب کیسز کی وجہ سے لاہور آنے کے بجائے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف وہاں اہم رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں آنے کے بجائے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں اور وہاں جدہ میں اپنے بیٹے حسن نواز کے گھر رہے گے اور مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کرے گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی اہم سیاسی لیڈروں سے بھی ملے گے۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی سلسلے میں تین نومبر کا پارٹی کا جلسہ ہو گا جس میں اس بات کا فیصلہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے مشاورت کر کے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ پیغام میاں نواز شریف کو لندن میں پہنچا دیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں، شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کا ایک جلسہ منعقد کیا جائے تاکہ ان سے بھی رائے لے کر فیصلہ کیا جائے۔ تین نومبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں میاں نوازشریف پارٹی سے استعفیٰ کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *