Imran khan to fight in elections 2018

عمران خان  آئندہ انتخابات میں کہاں کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟




دبئی(آن لائن اخبار)پی ٹی آئی کے بانی و چیئر مین عمران خان نے آئندہ انتخابات میں میانوالی اور لاہورمیں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میرا لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے،انہوں نے کہا کہ میں مجھے اب تحریک نہیں بلکہ ایک بہت بڑا طوفان نظر آ رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر مجھے عدالت کی طرف سے نااہل کیا تو میں پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑ دوں گا اور کسی اور کوپارٹی کا صدر بنا دوں گا۔ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ  اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ،اس دفعہ پی ٹی آئی تمام صوبوں میں جیتے گی اور عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو ان دونوں نے کیا ہے وہ تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔اپنے چوریاں کو اوجھل رکھنے کیلئے انہوں نے پاکستان کے تمام اداروں کو تبا ہ و برباد کر دیااور اگر میں ان کے خلاف نہیں ہوتا تو یہ آپس میں ہی مشاورت کر کے آگے اکٹھے چلتے رہتے۔انہوں نےمزید کہا کہ میں دنیا وہ واحد سیاستدان ہوں جس نے اپنے بل بوتے پر سیاست کی ہے  اور مجھے پہ مقدمے بنانا بھی میں مجھے ٹارگٹ کرنا سمجھتا ہوں جب میں خالص الیکشن انتخابات کی بات کرتا ہوں تو مجھے دہشتگرد اور جب انتخابات میں دھاندلی کی بات کرتا ہوں تو مجھ پر توہینِ عدالت کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *